گلگت بلتستان الیکشن: جی بی 15 ، 16 اور 17 کا انتخابی نتیجہ روک دیا گیا

دیامر: الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں حلقہ جی بی 15 دیامر 1 جی بی 16دیامر 2 جی بی 17 دیامر 3 کے انتخابی نتیجہ روک دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے بعض پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ مکمل ہونے تک نتائج روک دیئے گئے، سکردو، استور اور دیامر کے متعدد حلقوں میں حتمی نتائج کے اعلان پر پابندی لگا دی گئی، ریٹرننگ افسران کو پوسٹل بیلٹس کھولنے، گنتی اور حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا گیا۔

حکم نامے کے مطابق دوبارہ پولنگ کے نتائج شامل ہونے کے بعد ہی حلقہ وار حتمی نتائج مرتب کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن کی ہدایات کی خلاف ورزی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ ری پولنگ مکمل ہونے تک کسی بھی حلقے کا حتمی نتیجہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

قبل ازیں گلگت بلتستان قانون اسمبلی کے عام انتخابات کے دوران جی بی اے 15 کے خواتین پولنگ سٹیشن لوشی تھک پر پولنگ کالعدم قرار دے دی گئی۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے لوشی تھک پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا، پتھراؤ، فائرنگ اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث پولنگ متاثر ہوئی، تقریباً 200 ووٹ کاسٹ ہونے کے باوجود بیشتر ووٹرز حق رائے دہی استعمال نہ کر سکے، پولنگ عملے کو سکیورٹی حصار میں پولنگ سٹیشن سے نکالا گیا۔

لوشی تھک خواتین پولنگ سٹیشن پر 15 جون 2026 کو دوبارہ پولنگ ہوگی، دوبارہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی، شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا، ریٹرننگ آفیسر GBA-15 دوبارہ پولنگ کے انتظامات کی ذاتی نگرانی کریں گے۔

Check Also

انمول پنکی صرف ایک مہرہ ہے، اصل شخص کو بچایا جا رہا ہے، نبیل گبول

اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ انمول پنکی صرف ایک مہرہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *