فضا علی کی شوہر کے ساتھ رومانوی گانا گاتے ویڈیو وائرل

حال ہی میں تیسری شادی کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی کی اپنے شوہر کے ساتھ رومانوی گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

فضا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اُنہیں اپنے شوہر کے ساتھ مشہور رومانوی گانا ’اک پیار کا نغمہ‘ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ماشاء اللّٰہ، دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اس پر نوبیاہتا جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ فضا علی نے عید کے پہلے دن انسٹاگرام پر تیسری شادی کا اعلان کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔

اُنہوں نے اعجاز خان نامی شخص سے ایک سادہ اور مختصر سی تقریب میں شادی کی ہے۔

Check Also

کراچی میں ڈاکو راج،چند گھنٹوں میں 1 کروڑ روپے چھن گئے

کراچی میں جرائم کی لہر برقرار، مختلف علاقوں میں ڈکیتی و فائرنگ کے واقعات کراچی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *