پاکستانی ٹیم ’4 تھرائیوز‘ نے پب جی موبائل گلوبل اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی ٹیم ’4 تھرائیوز‘ نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد ہونے والے پب جی موبائل گلوبل اوپن کے سیزن 1 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

5 لاکھ ڈالرز کے انعامی فنڈ کے لیے پب جی موبائل گلوبل اوپن میں دنیا بھر کی 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔

اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کے لیے پہلی عالمی پب جی موبائل ٹرافی جیت لی۔

’4 تھرائیوز‘ نے’لاسٹ چانس کوالیفائر‘ کے ذریعے ایونٹ میں اپنی جگہ بنائی تھی لیکن مقابلے کے فائنل مرحلے میں ٹیم نے ابتداء ہی سے اپنی برتری قائم رکھی، فائنل مرحلے کے پہلے روز 6 میچز میں 82 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، مقابلے کے آخری مرحلے میں’سمیش رول‘ نافذ کیا گیا، جس کے تحت مقررہ پوائنٹس کی حد عبور کرنے والی ٹیم کو چیمپئن بننے کے لیے ایک’چکن ڈنر‘ بھی درکار تھا۔

پاکستانی ٹیم نے فائنل مرحلے کے آخری روز پہلے میچ میں مطلوبہ پوائنٹس حاصل کر لیے مگر بعد کے مقابلوں میں سخت دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی ٹیم ’4 تھرائیوز‘ نے 122 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، ترکیہ کی ٹیم یو ایل ایف ای اسپورٹس 104 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ برازیل کی ٹیم فیوریا ای اسپورٹس 97 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

Check Also

فیفا ورلڈکپ بھی سیاست سے داغدار، ایران کیلیے مختص ٹکٹ واپس لے لیے گئے

فیفا ورلڈکپ 2026 بھی سیاست سے پاک نہ رہ سکا، ایرانی شائقین کے لیے مختص …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *