پروڈیوسر فرحان شریف کی ٹیلی فلم” اک محبت اور سہی” مکمل کرلی گئی ہے،

ڈائریکٹر فرحان حفیظ ہیں رائٹر عامر ہوکلا ہیں شانزے، سپنا غزل، عامر ہوکلا مرکزی کرداروں میں شامل ہیں

کراچی(رپورٹ،وسیم خان)میمن انٹرٹینمنٹ کی جانب سے معروف پروڈیوسر فرحان شریف کا نیا شاہکار ٹیلی فلم “اک محبت اور سہی” مکمل کر لی گئی ہے جو عنقریب ناظرین کے لیے پیش کی جائے گی ٹیلی فلم کا مرکزی خیال “کچھ محبتیں پوری نہیں ہوتیں،

بس دل میں رہ جاتی ہیں” ہے، جو کہانی کے جذباتی رنگ کو واضح کرتا ہے کاسٹ میں شانزے، عامر ہوکلا اور سپنا غزل کا ٹرائیکا شامل ہے جن کی کیمسٹری ناظرین کے لیے خاص کشش کا باعث بنے گی ہدایتکاری کے فرائض فرحان حفیظ نے انجام دیے ہیں جبکہ اسکرپٹ عامر ہوکلا نے تحریر کیا ہے جو خود بھی ایک ایم کردار ادا کررہے ہیں-

اسپانسر شان مارکیٹنگ گروپ ہے پروڈیوسر فرحان شریف کا کہنا ہے کہ “اک محبت اور سہی” ان کہی خواہشات اور ادھوری چاہتوں کی کہانی ہے، جس میں محبت کے وہ رنگ دکھائے گئے ہیں جو مکمل نہ ہو سکیں لیکن ہمیشہ یاد رہ جاتے ہیں شوٹنگ مختلف خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے اور موسیقی کو بھی کہانی کے مزاج کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے

ٹیم کو امید ہے کہ یہ ٹیلی فلم ناظرین کے دل چھو لے گی اور میمن انٹرٹینمنٹ کی کامیاب پیشکشوں کی فہرست میں ایک اور اضافہ ثابت ہو گی ریلیز کی تاریخ جلد اعلان کی جائے گی

Check Also

ملک بھر میں ایل پی جی مافیا بےلگام،سرکاری نرخ سے تقریباً 200 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت جاری

ملک بھر میں ایل پی جی مافیا بے لگام ہو گیا ہے اور گیس سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *