گڈانی میں غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی،3 ہزار 717 بوتلیں برآمد

گڈانی: محکمہ ایکسائز بلوچستان ساؤتھ زون نے پاک بحریہ کے تعاون سے ضلع حب کے ساحلی علاقے گڈانی میں مشترکہ انٹیلی جنس کارروائی کرتے ہوئے شراب اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔


ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق 10 جون 2026 کو کی گئی کارروائی کے دوران 3 ہزار 717 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ ضبط شدہ سامان کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی جی ایکسائز محمد زمان نے بتایا کہ گزشتہ دنوں پاک بحریہ کے تعاون سے 425 کلوگرام آئس، 20 کلوگرام چرس اور 5 ہزار 76 بوتلیں غیر ملکی شراب و بیئر برآمد کی گئی تھیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 31 ارب روپے بتائی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران 25 ارب روپے مالیت کی منشیات اور 10 ہزار سے زائد شراب و بیئر کی بوتلیں قبضے میں لے کر بین الاقوامی سمگلنگ نیٹ ورکس کو بھاری مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

Check Also

انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انمول عرف پنکی کیس میں مبینہ سہولت کاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *