کراچی: اے وی سی سی/سی آئی اے کی بڑی کامیابی، اغوا ہونے والے 10 مغوی بازیاب، 3 اغواکار گرفتار

کراچی (رپورٹ : عمران خان )اچی میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف اہم پیش رفت ہوئی ہے، اے وی سی سی/سی آئی اے پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے اغوا ہونے والے 10 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 27 اگست 2025 کو آئی جی سندھ نے کراچی سے حالیہ اغوا ہونے والے بچوں کی بازیابی کے لیے اے وی سی سی/سی آئی اے کو ٹاسک دیا تھا۔ ہدایت پر ایس ایس پی اے وی سی سی/سی آئی اے نے ڈی ایس پی آپریشنز و انویسٹی گیشن کی نگرانی میں زون وائس ٹیمیں تشکیل دیں۔ ٹیموں نے ٹیکنیکل بنیادوں اور ہیومن انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں تمام مغوی بحفاظت بازیاب کر لیے گئے۔بازیاب ہونے والے بچوں میں عبدالمعیز (16 سالہ)، اصغر علی (2 سالہ)، موسیٰ (4 سالہ)، ایان (11 سالہ)، محمد ریحان (13 سالہ)، محمد مزمل (14 سالہ)، محمد شعبان (9 سالہ)، تانیہ (16 سالہ)، علیشاہ (14 سالہ) اور ہمنہ ناز (14 سالہ) شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مغوی بچوں کو بازیاب کرا کے ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔کارروائی کے دوران تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا جن کی شناخت محمد اختر ولد افضل، محمد راشد ولد اسماعیل اور ڈیکشن عرف علی ولد ارشد مسیح کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور پولیس کو مزید انکشافات کی توقع ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات شہریوں کے لیے شدید تشویش کا باعث بنے ہوئے تھے، تاہم بروقت کارروائی کے ذریعے نہ صرف مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا بلکہ ملزمان کو بھی قانون کی گرفت میں لایا گیا۔

Check Also

ن لیگ سے لفظی جنگ؛ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے لفظی جنگ کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *