امریکا ایران ڈیل،تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کمی

امریکا ایران ڈیل کی خبروں پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کی کمی ہوگئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت 80 ڈالر 76 سینٹ ہوگئی جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 83 ڈالر 70 سینٹ پر آگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای مربن تیل کی قیمت 83 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔

امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔

Check Also

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *