پاکستان کا نام روشن کرنیوالےسندھ پولیس کے کانسٹیبل کیلیے انعام کا اعلان

کراچی: آئی جی سندھ نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے سندھ پولیس کے کانسٹیبل حمزہ احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے تعریفی سند اور انعام کا اعلان کر دیا۔

بینکاک میں منعقدہ سینئر فزیکس مقابلے میں سندھ پولیس کے کانسٹیبل حمزہ احمد نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ حمزہ احمد کی کامیابی سندھ پولیس اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے، وطن واپسی پر کانسٹیبل حمزہ احمد کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ محنت، لگن اور عزم سے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور حمزہ احمد نوجوانوں کے لیے مثال ہیں۔


Check Also

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *