وزارت بچانےکےلیےاپنا منہ کالا نہیں کرسکتامیرے ادارے میں 20 ارب روپے سے زیادہ کی کرپشن ہوئی ہے

کراچی :سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ میرے ادارے میں 20 ارب روپے سے زیادہ کی کرپشن ہوئی ہے، ہم دباؤ نہیں قبول کر رہے انھیں سزا دلانا چاہتے ہیں۔

کراچی آرٹس کونسل میں آل پاکستان ویمن ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھاکہ 2016 میں مشیر محنت تھا تب ماہانہ5 کروڑ روپے رشوت کی پیشکش کی گئی، میں چوروں کو دوبارہ ان کی جگہ نہیں بٹھا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ صرف وزیروں پر چڑھائی نہ کریں، ساری زندگی وزیرنہیں رہوں گا، وزارت بچانےکےلیےاپنا منہ کالا نہیں کرسکتا، میں دس مرتبہ وزارتوں پر لات مار سکتا ہوں، میری لیڈرشپ خرابیاں دور کرنا چاہتی ہے۔

Check Also

ڈیزل سستا؛ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی: صوبائی حکومت نے ڈیزل سستا ہونے کے باوجود زائد کرایہ وصول کرنےو الے ٹرانسپورٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *