مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلیے خوش خبری، ایل پی جی سستی ہوگئی

اسلام آباد:

 حکومت نے ایل پی جی  کی  فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی۔ 

مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ کہ حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا کر دیا گیا۔

اوگرا نے ماہ مارچ کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ 

قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلو گرام  کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ رواں فروری کیلئے  گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 996 روپے 88 پیسے مقرر کی گئی تھی۔ 

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *