سیاسی بنیادوں پر خود ساختہ مقدماتقائم کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف سزائیں دینے کے خلاف نہیں، بلکہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے خود ساختہ مقدمات کی مخالف ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی بارہا یہ مؤقف اختیار کر چکی ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر جاری گرد بیٹھ جانی چاہیے اور اس معاملے کو مزید سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی انتقام کا طویل سلسلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہونا چاہیے تاکہ جمہوری عمل مضبوط ہو اور سیاسی استحکام پیدا ہو سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی قوتوں کو مفاہمت اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملائیشیا میں کاروبار کے لیے جانے والے ضلع بونیر کے نوجوانوں کو شناختی کارڈ کے حوالے سے مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے وزارتِ داخلہ سے مطالبہ کیا کہ ان نوجوانوں کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے تاکہ انہیں بیرونِ ملک کاروباری سرگرمیوں کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے پر بیرسٹر گوہر سے ملاقات کرکے مسئلے کے حل کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

Check Also

کراچی پر قبضہ نہیں،عوام نے جماعت اسلامی کو مسترد کیا ہے، وزیرِ ثقافت سندھ

کراچی:صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پر قبضہ نہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *