امت مسلمہ کو کربلا کے پیغام کو سمجھنے اور اسے اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے، فلمسٹار لیلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف فلمسٹار لیلی نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں یہ سبق سکھاتا ہے کہ ایثار، صبر اور سچائی کی راہ کبھی آسان نہیں ہوتی، مگر اسی راہ میں عزت اور بقا ہے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی جرأت اور حضرت عباس علمدار کی وفا آج بھی مظلوموں کے لیے حوصلے کا چراغ بنی ہوئی ہے واقعہ کربلا نے ثابت کیا کہ تعداد اور اسلحہ حق کی طاقت کا مقابلہ نہیں کرسکتے

جب نیت خالص ہو اور مقصد اللہ کی رضا ہو تو چند جانثار بھی تاریخ کا دھارا بدل دیتے ہیں آج کے دور میں بھی امتِ مسلمہ کو کربلا کے پیغام کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کے مقابلے میں خاموش رہنا، درحقیقت باطل کی تائید ہے،

کربلا واقعہ کا سبق یہ ہے کہ ہر مسلمان کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہے وہ سچ بولنے سے ہو مظلوم کا ساتھ دینے سے ہو یا اپنی زندگی کو دین کے اصولوں پر استوار کرنے سے ہو امام حسین کا پیغام صرف عاشورہ تک محدود نہیں بلکہ ہر اس لمحے کے لیے ہے جب حق اور باطل کا ٹکراؤ ہو اصل کامیابی یہ ہے کہ ہم کربلا سے سیکھ کر اپنی زندگیوں میں عدل، تقویٰ اور استقامت کو نافذ کریں، تاکہ ہم بھی “حسینیت” کے علمبردار کہلانے کے لائق بن سکیں

واقعہ کربلا حق واستقامت اور دین اسلام کی سربلندی کا درس دیتا ہے شہدائے کربلا نے دین کی بقا اور سربلندی کیلئے لازوال قربانیاں پیش کیں، حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے اہلِ خانہ اور رفقاء کے ساتھ جامِ شہادت نوش کرکے امتِ مسلمہ کو یہ پیغام دیا کہ باطل قوتوں کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنے کے بجائے حق پر ڈٹ جانا ہی کامیابی کا راستہ ہے

انہوں نے کہا کہ آج بھی امتِ مسلمہ کو کربلا کے پیغام کو سمجھنے اور اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی محبت ایمان کا تقاضا ہے اور اہلِ بیت اطہار کی عظمت و محبت ہر مسلمان کے دل کا سرمایہ ہے

Check Also

پی سی بی کا کھلاڑیوں کو تربیت کیلیے امریکا بھیجنے کا منصوبہ، مائیک ہیسن نے تصدیق کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چند کرکٹرز کو خصوصی تربیتی پروگرام کے تحت امریکا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *