عدالت کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے سہیل آفریدی کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مقدمے کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت جولائی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Check Also

وزیر ریلوے نے19 فیصد خسارے کی رپورٹ حقائق کے برعکس قرار دے دی

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے آڈیٹر جنرل کی حالیہ رپورٹ میں ریلوے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *