عدنان صدیقی کی 33 برس پرانی نایاب ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار عدنان صدیقی نے 1993ء کی ایک نایاب ویڈیو شیئر کر کے اپنے مداحوں کو ماضی کی حسین یادوں میں پہنچا دیا۔

یہ ویڈیو ان کے ابتدائی کیریئر کے یادگار ٹیلی وژن اشتہارات میں سے ایک ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے اس اشتہار کی شوٹنگ کے دنوں کو یاد کیا ہے اور بتایا ہے کہ 1993ء کس طرح اس اشتہار کو حقیقت کا روپ دیا گیا۔

عدنان صدیقی نے ان دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعت کی سینئر شخصیات آصف صاحب اور عرفان صاحب کے ساتھ کام کرنا ایک خوشگوار اور سیکھنے والا تجربہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ آصف صاحب کیمرے کے سامنے نہایت فطری انداز میں اداکاری کرتے تھے، جس سے ہر منظر حقیقت کے قریب محسوس ہوتا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ عرفان صاحب نے ناصرف میرے مقابل ایک سنسنی خیز روڈ ریج منظر میں اداکاری کی بلکہ کیمرے کے پیچھے رہتے ہوئے اس اشتہار کی ہدایت کاری بھی کی۔

اداکار کے مطابق یہ منصوبہ پوری ٹیم کی مشترکہ کاوش تھا، جہاں تخلیقی صلاحیت اور ٹیم ورک ہر پروڈکشن کی بنیاد ہوا کرتے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت کسی نے بھی یہ تصور نہیں کیا تھا کہ یہ اشتہار آنے والے برسوں میں ناظرین کے ذہنوں پر اتنا گہرا نقش چھوڑ جائے گا، اس اشتہار کا دلکش جِنگل ایک پوری نسل کے لیے ناقابلِ فراموش بن گیا اور یہ اپنے دور کی مقبول ترین ٹیلی وژن مہمات میں شمار ہونے لگا۔

انہوں نے اپنے کیریئر کے اس دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس زمانے میں مجھے ہرگز اندازہ نہیں تھا کہ ایک سادہ سا اشتہار میرے فنی سفر کی یادگار ترین کامیابیوں میں شامل ہو جائے گا اور 3 دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی اسی محبت سے یاد کیا جائے گا۔

عدنان صدیقی کی اس یادگار پوسٹ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

Check Also

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا وفد راولا کوٹ جانے سے روک دیا گیا، چکیاں میں دھرنا

اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کو راولا کوٹ جانے سے روک دیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *