کراچی، شہر میں پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران دو زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی۔


پولیس کے مطابق پہلا مقابلہ اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں گھگھر پھاٹک کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم دلبر علی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔

دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ ناظم آباد تھانے کی حدود میں چار نمبر ریلوے پھاٹک کے قریب ہوا، جہاں پولیس نے ایک اور ملزم صابر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے بھی اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی۔

Check Also

ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 31 رنز سے ہرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *