83 برس کی عمر میں کام کرنا زندگی کا جوہر ہے: امیتابھ بچن

امیتابھ بچن بالی ووڈ کے نامور اداکار نے کہا ہے کہ 83 برس کی عمر میں بھی متحرک رہنا اور کام جاری رکھنا ہی زندگی کی اصل روح ہے۔

اپنے حالیہ بلاگ میں امیتابھ بچن نے لکھا کہ بڑھتی عمر اور محدود جسمانی توانائی کے باوجود کام کرتے رہنا نہایت اہم ہے، اور وہ اسے زندگی کا بنیادی جوہر تصور کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کام، خواہ تخلیقی ہو یا جسمانی، انسان کی زندگی میں حرکت اور مقصد پیدا کرتا ہے، اس لیے مسلسل مصروف رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صبح کا وقت تخلیقی صلاحیتوں کے لیے موزوں ہوتا ہے، تاہم ان کے نزدیک سب سے زیادہ اہمیت خود کام کو حاصل ہے۔

اس سے قبل بھی وہ اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ جب تک ممکن ہوا، کام جاری رکھیں گے کیونکہ بے عملی منفی خیالات کو جنم دیتی ہے۔

Check Also

اسرائیلی فوج میں خودکشی کا رجحان16سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کرنے کا رجحان 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *