فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز سے نواز دیا گیا

لندن: پاکستانی اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی کو خواتین کے حقوق کے فروغ اور سماجی مسائل پر مؤثر آواز بلند کرنے کے اعتراف میں برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

اعزازی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی، شرکا نے فضا علی کی سماجی خدمات، خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے اور معاشرتی شعور بیدار کرنے کے لیے انکی کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

اعزاز وصول کرنے کےبعد فضاعلی نےاپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ہراس خاتون کے لیے حوصلہ افزا پیغام ہے جو اپنے حقوق، بااختیار مستقبل اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے اس اعزاز کو پاکستان کی خواتین کے نام کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ آئندہ بھی سماجی مسائل اور خواتین کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی۔

Check Also

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی طویل مدتی انسٹرومنٹس کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (ایس اینڈ پی) گلوبل نے پاکستان کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *