ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں،این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں کل 6 جولائی سے 10 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق شمالی پاکستان میں ایک فعال موسمی سسٹم داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔

بارشوں کی پیشگوئی اور متاثرہ علاقے
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمی صورتحال کے جائزے کے مطابق، 7 سے 10 جولائی کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ پوٹھوہار ریجن اور شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی اور ستلج کے بالائی ملحقہ علاقوں میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

Check Also

میرے خلاف پروپیگنڈا مہم سےمودی کی ساکھ بحال نہیں ہو سکتی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ برس پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *