وسیم اکرم کا اپنے انتقال کی جھوٹی خبروں پر سخت افسوس کا اظہار

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور سوئنگ کے بادشاہ کہلانے والے عظیم آل راؤنڈر وسیم اکرم نے اپنے انتقال کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام کے ذریعے وسیم اکرم نے اپنے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

زندگی کی چھٹی دہائی میں داخل ہو جانے والے وسیم اکرم نے کہا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے اس طرح کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔

نزلے اور زکام کی کیفیت سے دوچار وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ اپنے چاہنے والوں کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی صحت اور زندگی کے لیے دعائیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کے اچانک انتقال کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔

Check Also

ریڑھی بانوں کے تحفظ سے متعلق پروٹیکشن بل منظور ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ریڑھی بانوں کو پہلی مرتبہ قانونی تحفظ حاصل ہوگا

پشاور: خیبر پختونخوا میں ریڑھی اور ٹھیلا لگانے والے افراد کے لیے کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *