سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل تیسرے دن بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 125ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 500روپے کی کمی سے 4لاکھ 34ہزار 936روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 143روپے گھٹ کر 3لاکھ 72ہزار 887روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 120 روپے کی کمی سے 6ہزار 559 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 103روپے کی کمی سے 5ہزار 623روپے کی سطح پر آگئی۔

Check Also

کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ ہوا مگر اسٹریٹ کرائم کم ہوئے ہیں، کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ہفتے کے دوران بھتہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *