کراچی ایئرپورٹ پرلاہور سے آنے والا مسافر انتقال کر گیا

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاہور سے آنے والا مسافر انتقال کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسافر پارکنگ ایریا میں اچانک گر کر بے ہوش ہوگیا تھا، شہری کی اطلاع پر حکام اور ایمبولینس فوری موقع پر پہنچی تھی۔

سی اے اے ڈاکٹر نے معائنے کے بعد مسافر کے انتقال کی تصدیق کر دی جس کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی۔

متوفی لاہور سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 سے کراچی پہنچا تھا۔ متوفی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا سابق ملازم تھا جس کے پاس سے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ٹکٹ برآمد ہوا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق قانونی کارروائی کے لیے میت پی آئی اے میڈیکل سینٹر منتقل کر دی گئی، واقعے کی مزید قانونی و انتظامی کارروائی جاری ہے۔

Check Also

کیش کے بغیر بھی بجلی کا بل ادا کریں، کے الیکٹرک نے آسان بلنگ سہولت متعارف کرا دی

کراچی: کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کی سہولت اور وقت کی بچت کے لیے بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *