ای چالان سسٹم میں کسی کو استثنیٰ نہیں،تیز رفتاری پر وزیراعظم و وزیراعلیٰ کی گاڑی کا بھی چالان ہوگا: ڈی آئی جی ٹریفک

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی ٹریفک پولیس کے ڈپٹی انسپیکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں نافذ کیے گئے ای چالان سسٹم کے تحت کسی بھی شخص کو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین سب کے لیے یکساں ہیں اور تیز رفتاری کی صورت میں وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کی گاڑیاں بھی چالان سے نہیں بچ سکیں گی۔

پیر محمد شاہ نے بتایا کہ جدید ای چالان سسٹم تیز رفتاری کی خودکار نشاندہی کرتا ہے اور مقررہ حد سے تجاوز پر چالان فوراً جنریٹ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو قانون کی پابندی کرنی ہوگی اور شہر میں گاڑی 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانا ہوگی، ورنہ چالان جاری کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی نے اس بات پر زور دیا کہ سسٹم کا مقصد ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور شہریوں کی حفاظت ہے، اس لیے ہر شخص کو اس کے مطابق ڈرائیونگ کرنا ہوگی۔

Check Also

کراچی: پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج،شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں شدید ٹریفک جام

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *