امریکا نے آج پھر ایران پر حملے شروع کردیے

ایران کے مختلف ساحلی علاقوں پر آج پھر امریکا نے حملے کیے ہیں، امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ آج اضافی حملے کیے گئے ہیں۔

ایران میں دھماکے آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس، سرک، کونارک اور چاہ بہار میں سنے گئے ہیں۔

آج کیے گئے تازہ حملوں کے بارے میں امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد آبنائے ہرمز سے جہازوں کے آزادانہ گزرنے میں ایران کی جانب سے موجود خطرات کم کرنا ہے۔

اس سے پہلے منگل اور بدھ کی درمیانی شب امریکا نے ایران کے جنوبی علاقوں پر حملے کیے تھے جن میں ایران نے مسلح افواج کے 8 ارکان شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی فضائی اور بحری افواج کے یہ جوان بندر عباس اور بوشہر میں شہید ہوئے ہیں۔

Check Also

وزیراعظم سے کروشیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے کروشیا کے وزیر خارجہ و یورپی امور نے ملاقات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *