کراچی میں پنکی پرفرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔
عدالت نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 25 جولائی مقرر کرتے ہوئے مقدمات کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

جیل ذرائع کے مطابق چھ مقدمات میں چالان اور گواہان کے بیانات کی نقول ملزمہ کو جیل میں فراہم کر دی گئی ہیں، عدالتی احکامات پر عملے نے ذاتی طور پر دستاویزات ملزمہ تک پہنچائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ انمول کے خلاف 2020، 2021 اور 2022 میں یہ مقدمات درج ہوئے تھے، ملزمہ انمول عرف پنکی ان مقدمات میں مفرور تھی۔

پولیس کے مطابق گارڈن تھانے کے کیس میں گرفتاری کے بعد ملزمہ کو ان مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Check Also

Chicken Road: Quick‑Hit Crash Gaming for the Modern Player

1. The Pulse of Chicken Road in Short Sessions When you open the game, the …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *