کشیدہ صورتحال: آزاد کشمیر حکومت نے وفاق سے 4 ہزار ایف سی اہلکار، رینجرز کے 7 ونگ مانگ لیے

اسلام آباد: آزاد کشمیر حکومت نے وفاق سے اضافی سیکیورٹی فورسز طلب کرلیں، محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے وزارت داخلہ پاکستان کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جاری کردہ مراسلے میں آزاد کشمیر حکومت نے 4 ہزار اہلکاروں پر مشتمل فیڈرل کانسٹیبلری کی نفری طلب کی ہے، حکومت آزاد کشمیر نے پاکستان رینجرز کے 7 ونگز بھی تعینات کرنے کی درخواست کردی۔

مراسلے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوری نفری فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے، مراسلے کے مطابق کالعدم جے کے جے اے اے سی کی احتجاجی سرگرمیوں سے امن و امان متاثر ہونے کا مؤقف پیش کیا گیا ہے۔

مراسلے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فورسز کے 4 اہلکار شہید اور 174 زخمی ہوئے، مراسلے میں راولاکوٹ میں دھرنے اور دیگر اضلاع میں احتجاجی سرگرمیوں کا بھی ذکر ہے۔

حکومت آزاد کشمیر نے اضافی نفری کو اسلحہ اور انسدادِ ہنگامہ آرائی کے آلات سے لیس کرنے کی بھی درخواست کی۔ محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے صورتحال کے پیش نظر فوری تعیناتی کو ناگزیر قرار دیا۔

Check Also

اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے، بلیو پاسپورٹ کیلیے بل سینیٹ کمیٹی سے منظور

اسلام آباد: اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بل سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *