بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ،6 رہنماؤں کے نام جیل حکام کو ارسال

تحریکِ انصاف نے عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کے نام کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی۔

فہرست میں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کے نام شامل ہیں، ان کے علاوہ لطیف کھوسہ، بابر اعوان، حامد خان، انتظار پنجوتھا کے نام بھی شامل ہیں، پی ٹی آئی کے یہ رہنما کل اڈیالہ جیل پہنچ کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے، جس میں پارٹی امور اور موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اس سے قبل اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی تھی۔ منگل کے روز سابق وزیرِ اعظم جیل کانفرنس روم میں اہلیہ کے ہمراہ آدھا گھنٹہ رہے، ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مقدمات پر تبادلہ خیال کیا۔

Check Also

مستونگ ، کسٹم کے گودام میں خوفناک آتشزدگی ، 35 افراد زخمی ، 100 گاڑیاں جل گئیں

مستونگ میں لکپاس کے قریب کسٹم کے گودام میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *