سندھ ہائیکورٹ بار کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر اظہارِ تشویش

سندھ ہائی کورٹ بار نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ بار نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ضروری اشیاء کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، عام آدمی کی زندگی انتہائی مشکل ہو چکی ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکامی نے معاشرے میں غربت میں اضافہ کر دیا ہے۔

اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومتیں مراعات یافتہ طبقے کو دی جانے والی مراعات اور مفت پیٹرول کی سہولت ختم کریں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر ضروری اور شاہانہ سرکاری اخراجات میں فوری کمی کی جائے، عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کے بجائے کفایت شعاری کی پالیسی اپنائی جائے۔

Check Also

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: سونےکی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر قیمتوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *