اسرائیل کی کارروائیاں،10 دن میں 67 فلسطینی بے گھر، 12 عمارتیں مسمار ہوگئیں: اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور کا کہنا ہے کہ جولائی کے پہلے 10 دنوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 67 فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے رواں ماہ اب تک کم از کم 12 عمارتیں اس بنیاد پر مسمار کی ہیں کہ ان کے پاس تعمیراتی اجازت نامے موجود نہیں تھے۔

اقوام متحدہ کے مطابق فلسطینیوں کے لئے ایسے اجازت نامے حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے، 2026 کے آغاز سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی انہدامی کارروائیوں کے باعث 3,200 سے زائد فلسطینی اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں جو اوسطاً روزانہ 17 افراد کے بے گھر ہونے کے برابر ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق یہ شرح گزشتہ تین برسوں کے مقابلے میں تقریباً دو گنا زیادہ ہے جس سے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی بحران میں مزید شدت آرہی ہے۔

Check Also

52 سال بعد بچی کی پیدائش،جشن مناتے اہلِ خانہ کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *