پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہحکومتی بے شرمی کی انتہا ہے، جماعت اسلامی

لاہور: جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سخت مذمت کی ہے۔

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر جماعت اسلامی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام دشمنی قرار دیا ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ بے شرمی و ہٹ دھرمی کی انتہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیوی کے نام پر ٹیکسز کم کیے جا رہے ہیں اور نہ ہی حکمران اپنی عیاشیوں سے دستبردار ہونے کو تیار ہیں۔ مڈل کلاس اور غریب کو قربانی کا بکرا بنانا افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج شروع ہونے والے دو روزہ مرکزی شوریٰ اجلاس میں مشاورت کے بعد بڑے پیمانے پر عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام پر بوجھ قرار دیا ہے۔

Check Also

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟وزیرِ اعظم کی زیر صدرات اجلاس میں غور

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *