کراچی: شاہ لطیف میں 2 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار کر لیے۔

ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی رہائش پذیر دوافغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ جن کے نام جانزیب ولد محمدظاہر خان اور خالد ولد شاہ رخ خان ہیں۔

گرفتار کیے گئے دونوں افراد کے تمام ضروری اور قانونی کاغذی کارروائی مکمل کی گئی۔ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو مزید قانونی مراحل اور ملک بدری کے عمل کے لیے جی سی ٹی افغان کیمپ روانہ کر دیا گیا ہے۔

Check Also

سہ ملکی سیریز:لوئر آرڈر کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 303رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *