کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ جاری

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

الیکشن چیف الیکشن کمشنر بیرسٹر ذوالفقار علی جلبانی کی زیرِ نگرانی ہو رہے ہیں، جو شام 5 بجے تک جاری رہیں گے۔

الیکشن میں صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری، خزانچی اور لائبریرین کی نشستوں پر مقابلہ ہو رہا ہے۔

الیکشن میں رکنِ منیجنگ کمیٹی کی 11 نشستوں کے لیے بھی انتخاب ہو گا۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کے الیکشن گزشتہ 7 ماہ میں متعدد بار ملتوی ہو چکے ہیں۔

Check Also

کراچی: کتے کے کاٹنے سے 28 سالہ خاتون جاں بحق،سندھ میں اموات کی تعداد 17 ہو گئی

کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری کی رہائشی 28 سالہ خاتون ریبیز کے سبب انتقال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *