منشیات ڈیلر انمول پنکی کے ساتھیوں کو پیش نہ کرنے پرسپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس

کراچی: منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے ساتھیوں کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں ڈرگ ڈیلرانمول عرف پنکی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی، جہاں ملزمہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے ساتھیوں کوپیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ذاتی طورپرپیش ہوکر وضاحت کریں کہ ملزم کوپیش کیوں نہیں کیا گیا۔ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیشی سے استثنا دیا تھا۔ دیگر ملزمان کوپیش نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

بعد ازاں عدالت نےچالان پیش کرنے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مختلف اداروں سے رپورٹس نہیں ملیں۔ رپورٹس ملنے کے بعد چالان پیش کردیں گے۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف گارڈن میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کامقدمات درج ہیں۔

Check Also

کراچی ،گھر میں کروڑوں کی لوٹ مار،175 تولہ سونا بھی ڈاکوؤں کے ہاتھ لگ گیا

کراچی: گڈاپ سٹی کی کرپلانی ولاز سوسائٹی میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، جہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *