کراچی میں فئیر پرائس اسٹالز کا آغاز، 10 کلو آٹا 1250 روپے میں دستیاب

کراچی میں فلور ملز مالکان نے فئیر پرائس اسٹالز قائم کرنا شروع کر دیے، جہاں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے اعلان پر کراچی میں فئیر پرائس اسٹالز کے قیام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جہاں شہریوں کو 125 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔

اتحاد فلور ملز اتحاد ٹاؤن نے آٹے کی فروخت کے لیے اپنے فئیر پرائس اسٹال پر بینر بھی آویزاں کر دیا ہے، جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے

واضح رہے کہ پیر کے روز کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور دیگر ارکان کا اجلاس ہوا تھا، جس میں فلور ملز مالکان نے شہر بھر میں فئیر پرائس اسٹالز کے ذریعے 125 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *