کوٹ رادھا کشن: گھر کی بجلی کا بل 42 ہزار، مزدور نے خودکشی کر لی

پنجاب کے شہر کوٹ رادھا کشن کے نواحی علاقے بھوتن پورہ میں ایک فیکٹری مزدور مبینہ طور پر گھر میں پھندا لگا کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

اہلِ خانہ کے مطابق متوفی جون کا 42 ہزار روپے کا بجلی کا بل موصول ہونے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے مالی بوجھ اور اخراجات نے اسے شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا تھا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ موت کی اصل وجہ کا تعین تفتیش مکمل ہونے اور شواہد سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا۔ اہلکاروں کے مطابق فی الحال کسی بھی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔

Check Also

کراچی:کالعدم تنظیموں کے4 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، وفاقی اور سول حساس اداروں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *