حکومت نے شوگر ملز کی چینی ایکسپورٹ کرنے کی درخواست موخر کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے چینی باہر بھیجنے کی درخواست موخر کردی۔

ذرائع کے مطابق سرپلس چینی کی برآمد سے متعلق فیصلہ آئندہ کرشنگ سیزن پر ہوگا، مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافے کے خدشے کے باعث یہ درخواست موخر کی گئی ہے

شوگر ملز نے 13 لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی ہونے کا دعویٰ کیا جس سے 50 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے تاہم حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مقامی ضرورت پوری کرنے کے بعد ہی چینی برآمد کی اجازت دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بعد میں چینی درآمد کرنے کی نوبت سے بچنا چاہتی ہے، گزشتہ سال برآمد کے بعد چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی تھی۔

Check Also

لیوی کا اختیار حکومت سے واپس لینے کیلئے قانونی سازی کی جائے، حافظ نعیم کا پارلیمانی جماعتوں کو خط

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *