اسلام آبا:ڈیزل 40 روپے اور پیٹرول 10روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان، حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کم کرنیکا فیصلہ؛ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق ڈیزل 40 روپے اور پیٹرول 10روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے تاہم، قیمتوں میں ہونے والے اس اضافے کو قابو میں رکھنے کے لیے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں کمی کا امکان ہے۔
دوسری جانب، نیشنل کمیٹی آن مانیٹرنگ اینڈ کوآرڈینیشن نے بعض بدعنوان مارکیٹ عناصر کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اوگرا کو متعلقہ اور ضروری کارروائیاں کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان تازہ کشیدگی کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث، آئندہ پندرہ روزہ جائزے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 جولائی کی رات 12:10 بجے سے 40 روپے فی لیٹر تک کا بڑا اضافہ متوقع ہے، جبکہ پٹرول کی قیمت میں بھی تقریباً 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
THE PUBLIC POST