ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات کا کیس:سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران سہیل آفریدی کی مسلسل عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

عدالت نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر بھی سہیل آفریدی پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Check Also

آزاد کشمیر جلسہ؛ جنہوں نے نوجوانوں کو ڈنڈے تھمائے ہیں وہ آپ کے دوست نہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *