کراچی: سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کی فہرست جاری

کراچی: محکمہ کالجز سندھ نے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کی فہرست جاری کر دی۔

حکام کے مطابق داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کے لیے فہرست جاری کردی گئی ہے، طلبہ کیلئے پسندیدہ کالج میں داخلے کے لیے میرٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کالجز کے مطابق صوبہ سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لیے ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ کراچی سے سب سے زیادہ 98 ہزار 646 طلبہ نے داخلے کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔

محکمہ کالجز سندھ نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ 31 جولائی تک اپنا داخلہ کنفرم کر لیں تاکہ داخلے کا مرحلہ بروقت مکمل کیا جا سکے۔

Check Also

کراچی:ایف آئی اے کا نجی بینک پر چھاپہ، برانچ منیجر سمیت 5افراد گرفتار

کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے فیڈرل بی ایریا بلاک 4 میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *