پہلا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو5 وکٹوں سے شکست دیدی

ہمبنٹوٹا: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تسمیہ رباب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 211 رنز کا ہدف 43 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گل فیروزہ نے شاندار 78 رنز کی اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ سدرہ امین نے 57 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کو سیریز اپنے نام کرنے جبکہ سری لنکا کو مقابلہ برابر کرنے کا موقع ملے گا۔

Check Also

ایک دوسرے کی حکومتیں نہ گرائی جائیں، اختلافات بھلا کر مقابلہ کریں تو ہر مسئلہ حل ہوسکتا ہے: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےکہا ہے کہ ایک دوسرے کی حکومتی نہ گرائی جائیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *