کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی،درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

کراچی: شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔

شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

Check Also

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم کا تھائی لینڈ کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *