دوپہر میں مزودروں سے کام لینے پرہزاروں درہم جرمانہ

متحدہ عرب امارات میں موسم گرما میں تپتی دھوپ میں آوٹ ڈور کام پر عائد پابندی کا آغاز ہونے والا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دوپہر کے اوقات میں باہر کام پر پابندی 15 جون سے شروع ہوگی جس کی خلاف ورزی پر 50,000 درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

وزارت انسانی وسائل اور اماراتی نے کہا کہ سالانہ دوپہر کے کام پر پابندی 15 جون سے شروع ہو جائے گی جس میں براہ راست سورج کی روشنی میں اور کھلی ہوا والے علاقوں میں دوپہر 12:30 بجے سے 3 بجے کے درمیان 15 ستمبر تک بیرونی کام پر پابندی ہوگی۔

یہ اقدام، جو اب اپنے مسلسل 22ویں سال میں داخل ہو رہا ہے، کام کرنے کا محفوظ ماحول فراہم کرنے اور کارکنوں کو گرمی کے مہینوں میں شدید تپش سے بچانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کا حصہ ہے۔

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو ہر کارکن کے حساب سے 5 ہزار درہم جرمانہ ہو گا اگر متعدد کارکن متاثر ہوئے تو زیادہ سے زیادہ 50،000 درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

Check Also

ٹرمپ کی ایران پر ایٹمی حملے کی تیاری؟ معروف امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے تاریخ بتا دی

واشنگٹن: امریکی صحافی اور سیاسی مبصر ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *