کہتے ہیں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں، کل بندہ پکڑ کر امریکا کے حوالے کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ) وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست فوری نمٹانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں، کل آپ نے کسی معاہدے کے بغیربندہ پکڑ کر امریکا کے حوالے کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کی۔درخواست گزار وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل سمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست فوری نمٹانے کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی، عدالت نے حکومت کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔دوران سماعت امریکا کے حوالے کیے گئے داعش کمانڈر شریف اللہ کا تذکرہ بھی ہوا، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں، کل آپ نے کسی معاہدے کے بغیر بندہ پکڑ کر امریکا کے حوالے کر دیا۔

جسٹس اعجاز اسحٰق خان نے ریمارکس میں مزید کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکہ حوالگی سے متعلق آپ کو ان کیمرہ آگاہ کرنے کا موقع بھی دیا گیا،دو ڈیکلریشن آئیں حکومت کو جواب کا کہا گیا حکومت کی جانب سے غیر تسلی بخش جواب دیا گیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ اب حکومت عافیہ صدیقی کی درخواست کو نمٹانے کا کہہ رہی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل آپ سادہ الفاظ میں یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم اس کیس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم نے خط لکھنا تھا لکھ دیا، ان کو ویزہ چاہیے تھا دے دیا، آپ نے جو کرنا تھا کر دیا، ایسا رویہ اپنانے سے پوری دنیا کو پتا لگ جائے گا حکومت پاکستان نےکیا کیا، آپ نے کیا تیر مارے۔جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے کہا کہ پچھلی سماعت پر اٹارنی جنرل آفس کو کہا تھا کہ حکومت کو تجاویز دیں اور عدالت کو بھی آگاہ کریں لیکن آپ کہہ رہے ہیں کیس ختم کردیں، عدالت نے متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی۔

Check Also

کراچی: واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون، شوہر سمیت جاں بحق، بچہ بھی دم توڑ گیا

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے