تیسرے آپریشن کیلئے آنیوالی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائے گا: وزیرِ صحت سندھ

سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے دوران آپریشن سے خواتین کی شرحِ اموات بڑھی ہے۔

کراچی میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ’ماں رہے سلامت‘ کے عنوان سے فیملی پلاننگ سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔

فیملی پلاننگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ ملک میں سب سے آگے ہے، ہم نے ماں اور بچے کی صحت کے لیے بہت سے قوانین بنائے ہیں۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ آپریشن سے بچوں کی پیدائش سے خواتین کی شرحِ اموات بڑھی ہے، ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور بہت جلد آپ کو اس کے نتائج نظر آئیں گے۔

وزیرِ صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ تیسرے آپریشن کے لیے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائے گا۔

Check Also

ڈیزل سستا؛ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی: صوبائی حکومت نے ڈیزل سستا ہونے کے باوجود زائد کرایہ وصول کرنےو الے ٹرانسپورٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *