کراچی: ایف بی ایریا میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے پانچ بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل جاں بحق

کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر عبدالستار کلینک سے فرار ہوگیا جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے، متوفی فقیر محمد پانچ بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ معمولی بخار پر ایف بی ایریا بلاک 15 میں قریبی کلینک گئے تھے، ڈاکٹر نے تین روز قبل دو انجکشن لگائے جس سے حالت غیر ہوگئی۔

اہلخانہ نے بتایا کہ حالت زیادہ خراب ہونے پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں 11 سالہ کائنات ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہوئی۔

پولیس نے واقعے پر تین خواتین سمیت چار ڈاکٹرز کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا تھا۔

اہلِ خانہ نے بتایا تھا کہ بچی کو پیٹ میں شدید درد کے باعث اسپتال لایا گیا تھا جہاں اپینڈکس کا آپریشن کیا گیا۔

والدین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے پیٹ میں رہ جانے والی چیز کو ادویات کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے بچی کی موت ہوئی۔

Check Also

پنکی کیس میں پولیس حتمی چالان پیش نہ کرسکی، عدالت نے بڑا فیصلہ کرلیا

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات کیس میں عبوری چالان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *