6 بچے ہیں، مزید نہیں پال سکتی‘ ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا

مری: مری کی یوسی مسیاڑی گاوں گوہڑہ میں ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا۔
ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ یو سی مسیاڑی گاؤں گوہڑہ میں والدہ نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینکا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او مری نے بتایا کہ پولیس نے بچے کی لاش نالے سے نکال لی ہے جبکہ والدین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ ماں نے کہا کہ اس کے پہلے ہی سے 6 بچے ہیں، وہ مزید بچے نہیں پال سکتی۔

Check Also

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس:کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کی تحریک کثرت رائے سے منظور

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، چئیرمین سینٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *