شبنم آرٹ پروموٹر کی جانب سے شبنم خان اور وسیم خان کامیڈی نائٹ میوزیکل پروگرام پیش کرینگے

کراچی(شوبز رپورٹر) شبنم آرٹ پروموٹر کی جانب سے پروڈیوسر شبنم خان اور وسیم خان کامیڈی نائٹ میوزیکل پروگرام آرٹس کونسل اوپن ائیر تھیٹر میں 6 اگست کو پیش کرینگے گلوکارہ عائشہ راجپوت کا اشتراک بھی شامل ہے-

معاون پروڈیوسر نفیس صدیقی، عامر شمیم ہیں چیف آرگنائر طاہر خان اور آرگنائز اکرم قریشی ہیں مذکورہ پروگرام میں علی حسن، عرفان ملک، شانزے، شکیل شاہ، پرویز صدیقی، شمیر راہی، فائزہ ملک، خرم پرویز، عائشہ راجپوت، جمی صنم، شبیر بھٹی اور دیگر فنکار پرفارم کرینگے –

پروڈیوسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے شائقین اسٹیج کو بھرپور وارئٹی اس پروگرام میں دیکھنے کو ملے گی-

Check Also

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *