کراچی ،شہید ہونے والا پولیس اہلکار غیر شادی شدہ تھا،والدہ کی چھٹی کی درخواست بھی نہ مان سکا

کراچی: شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل محمد حسن کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ شہید اہلکار پاکستان بازار تھانے میں تعینات تھے اور دوران ڈیوٹی جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شہید کانسٹیبل محمد حسن گلشن بہار کے رہائشی تھے ان کا آبائی تعلق سکھر سے تھا اور وہ غیر شادی شدہ تھے۔ وہ آٹھ بہن بھائیوں میں ساتویں نمبر پر تھے جن میں پانچ بھائی اور تین بہنیں شامل ہیں

شہید اہلکار کی والدہ نے روتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے تمام بچوں کی محنت سے پرورش کی تاہم محمد حسن سے انہیں خاص لگاؤ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی بہنیں بھی محمد حسن سے بے حد محبت کرتی تھیں اور اس کی اچانک جدائی نے پورے خاندان کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

والدہ کے مطابق پیر کی صبح جب محمد حسن ڈیوٹی پر جانے کے لیے تیار ہو رہا تھا تو انہوں نے اسے اس روز چھٹی کرنے کا مشورہ دیا مگر اس نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ ڈیوٹی پر جانا ضروری ہے

چند گھنٹوں بعد انہیں اس کی شہادت کی خبر ملی جس نے پورے خاندان کو سوگ میں ڈبو دیا۔

یاد رہے کہ محمد حسن اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران شدید زخمی ہوئے تھے اور اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔

ان کی شہادت پر پولیس افسران، ساتھی اہلکاروں اور اہلِ علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِعقیدت پیش کیا۔

Check Also

کیش کے بغیر بھی بجلی کا بل ادا کریں، کے الیکٹرک نے آسان بلنگ سہولت متعارف کرا دی

کراچی: کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کی سہولت اور وقت کی بچت کے لیے بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *