آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر لیجسلیٹو اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی ٹیم نے آزاد جموں و کشمیر میں انتہائی کامیاب انتخابی مہم چلائی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا جو جمہوری عمل کے کامیاب انعقاد کی نشانی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام اگلے مرحلے میں بھی اسی جوش و خروش سے حصہ لے کر جمہوری عمل کو کامیاب بنائیں۔

Check Also

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان کردیا۔ ون ڈے ٹرائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *