گاڑی مالکان ہوشیار ہوجائیں !‌15 اکتوبر تک کی مہلت

لاہور : پنجاب میں دھواں دینے والی نجی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے 15 اکتوبر تک کی مہلت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری حسن احسن نے اعلان کیا ہے کہ اسموگ کے تدارک کے لیے 15 اکتوبر 2026ء سے دھواں دینے والی تمام نجی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

اسموگ کی صورتحال اور پیشگی تیاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے اور دیگر متعلقہ اداروں نے باہمی اشتراکِ عمل سے اسموگ پر قابو پانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے ہیں، جن کے باعث گزشتہ سال اسموگ کی صورتحال میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تجارتی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجراء میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ محکمہ ایکسائز میں اب تک 2 کروڑ 40 لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے گاڑیوں کو خصوصی اسٹیکرز بھی جاری کیے جائیں گے، اور ایک اسٹیکر کی مدتِ میعاد ایک سال ہوگی۔

حسن احسن کا کہنا تھا کہ زیادہ دھواں چھپانے یا خارج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف یکمشت کارروائی کے لیے ٹریفک پولیس بھی نفاذِ قانون کے ان تمام آپریشنز میں فیلڈ میں موجود رہے گی۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *