پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف میں تعاون کی مشترکہ حکمت عملی طے

لاہور: پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف میں تعاون کی مشترکہ حکمت عملی طے پا گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کا پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی چلنے پر اتفاق ہوا ہے، پارلیمان کے اندر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائےگا جبکہ آئندہ سیشن میں حکومتی اقدامات پر مشترکہ احتجاج بھی کیا جائے گا۔

ذرائع طکس کہنا ہے کہ پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی کے بعد ایوان سے باہر اتحاد پر بات چیت بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے، اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے گزشتہ دنوں مولانافضل الرحمان سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔

Check Also

حارث رؤف کے بعد شاہین شاہ آفریدی بھی ٹی 20ٹیم سے ’ آوٹ‘

بائیں ہاتھ کے تیز بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف 3 ٹی 20 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *